سوال (2777)
مجھے یہ خواب بہت آتا ہے کہ میرے دانت ٹوٹ گئے ہیں، ٹوٹ کے ہاتھ میں آجاتے ہیں اور درد بھی کبھی کبھی بہت ہوتی ہے، دانت ٹوٹنے کی کبھی درد نہیں ہوتی ہے، اور اصل زندگی میں میرے دانت ہلتے بھی ہیں۔
اس کی تعبیر بتا دیں؟
جواب
خواب میں دانت ٹوٹتے ہوئے دیکھنا اصل میں کسی عزیز کے جدا ہونے کی دلیل ہے، لیکن مذکورہ خواب چونکہ کثرت سے آتا ہے اور فی الواقع بھی دانت ہلتے ہیں تو یہ اضغاثِ احلام میں سے ہے، کیونکہ دانتوں سے متعلق سوچ کی وجہ سے یہ خواب آرہا ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سوال: ایک خاتون خواب میں دیکھتی ہے کہ اس کے دانت وقفے وقفے سے ٹوٹ رہے ہیں اور خون بھی نکل رہا ہے، مگر درد نہیں ہو رہی، یہ خواب ہفتے میں تین چار مرتبہ آ چکا ہے۔ شیوخ حضرات اس کی تعبیر کر دیں۔
جواب: عموماً اس کی تعبیر مال یا نرینہ اولاد ملنے سے کی جاتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ