سوال (5553)
آج میں فجر کی نماز کے بعد کچھ اذکار کرتے ہوئے سو گیا اور خواب میں اپنے گھر کو گرتے ہوئے دیکھا، پہلے دیوار گری پھر ساتھ ہی گھر بھی گر گیا۔ اس کی تعبیر کیا ہے؟
جواب
یہ خواب زوجین کے مابین اختلاف، اہلِ بیت کے اختلاف یا صاحبِ خواب کو ملنے والی وراثت کے ضیاع کی طرف نشان دہی کرتا ہے۔ علی حسب الرائیواللہ اعلم۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل: کنوارہ ہے؟
جواب: بس پہلی تعبیر منہا کردیں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ