سوال (2117)

میرا نام حافظ حسین ہے، شادی شدہ ہوں، عمر 29 سال ہے، کام کاروبار کچھ نہیں کرتا میں صرف جمعہ پڑھاتا ہوں اور وہ بھی فی سبیل اللّٰہ، میں نے آج خواب دیکھا ہے کہ میرے سر کا سامنے والا حصہ درمیان سے گنجا ہو گیا ہے اور پیچھے بھی بال ٹھیک ہیں اور دائیں بائیں طرف بھی صرف سامنے سے لے کر درمیان کے سارے بال ختم ہیں صرف سر کے اوپر والے حصے تک۔

جواب

آپ کو کچھ مالی نقصان ہوگا، کیونکہ آپ کا کہنا ہے کہ کام کاروبار کچھ نہیں کرتا ہوں، میں صرف جمعہ پڑھاتا ہوں اور وہ بھی فی سبیل اللّٰہ پڑھاتا ہوں، اس سے معلوم ہوا کہ آپ کے پاس کوئی روپیہ پیسہ نہیں ہوتا ہے، لہذا یہ سب بھی نقصان ہی ہے کہ آپ معاشی طور پر اہل خانہ کے مرہون منت ہیں۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ