سوال (2722)

ایک خواب کی تعبیر معلوم کرنی ہے؟ ایک بندہ شادی شدہ ہے وہ اپنی گھر والی کو اکثر غیر محرم مرد کے ساتھ دیکھتا ہے، اس کی تعبیر کیا ہوسکتی ہے؟

جواب

یہ شیطانی خواب ہے اور شیطان زوجین کے درمیان فساد برپا کرانا چاہتا ہے، باقی کچھ نہیں، برے خواب والی ادعیہ پڑھ لیا کریں اور خواب کسی سے ذکر نہ کریں اور نہ ہی اس خواب کی وجہ سے شکوک وشبہات کا شکار ہوں۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ