سوال (4252)
خواب میں آسمان کی طرف اڑنے کی تعبیر کیا ہو سکتی ہے؟
جواب
خواب دیکھنے والے کے بارے میں بتائیں کہ ان کی کیا مصروفیات ہیں، کیا شادی شدہ ہے، مرد ہے یا عورت، خواب دیکھنے کا وقت کیا ہے، ایک سے زیادہ مرتبہ تو نہیں آیا؟
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: مصروفیت یہ ہے کہ مسجد میں امامت کر رہا ہوں، باقی کوئی خاص مصروفیت نہیں ہے، شادی بھی قریب ہے، لیکن ابھی ہوئی نہیں، باقی خواب فجر سے پہلے دیکھا ہے، کافی عرصے سے اس طرح کے خواب آتے ہیں کہ کبھی آسمان کی طرف سے آنا ہوتا ہے، کبھی جانا ہوتا ہے۔
جواب: اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے، آپ کے دینی معاملات کو قبول فرمائے، اس میں مزید برکتیں عطا فرمائے، بندھن ازدواج بھی اللہ تعالیٰ آسان فرما دے، حقیقت تو اللہ تعالیٰ جانتا ہے، لیکن بظاہر یہی ہے کہ آپ کے خیالات اچھے ہیں، آپ کے خیالات بلند اور اعلیٰ ہے، اونچ اور بلندی کی طرف اشارہ ہے، اللہ تعالیٰ آپ کے حق میں اس خواب کو حقیقت بنا دے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ