سوال (3018)

ایک خواب کی تعبیر معلوم کرنی ہے، ایک نوجوان بھائی نے اپنے خواب میں پہلے دو باز یا چیل کو لڑتے دیکھا اور پھر ان میں سے ایک کو اپنے سر پر اڑتے دیکھا اور پھر کچھ دیر بعد اس باز یا چیل نے دو سے تین دفعہ حملہ کیا ہے، لیکن خواب دیکھنے والا نوجوان بھائی حملے سے بچ گیا ہے، اس کے بعد بھائی کی آنکھ کھل گئی ہے۔

جواب

خواب میں باز یا چیل کے حملے سے بچ جانا اچھا ہے، باز یا چیل بڑی سماجی حیثیت کے حامل شخص کی علامت ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

اللہ نے اس بھائی کو دشمن کے شر سے بچا لیا ہے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

سوال: خواب کی تعبیر مطلوب ہے۔ خواب میں دیکھتا ہوں چیل یا باز جانور ہے جو مجھ پر حملہ کرتا ہے۔ اور میں بچ جاتا ہوں پھر میں کمرے میں بھاگ جاتا ہوں اور وہ دوبارہ کمرے میں آجاتا ہے حملہ کرنے کے لیے اور اس بار وہ حملہ کردیتا ہے اور پھر آنکھ کھل جاتی ہے۔ اس کی تعبیر کردیں بہت بے چین ہوں؟

جواب: کوئی بھی ظاہری یا باطنی فسادی دشمن نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

دینی و دنیاوی احتیاط سے کام لیں۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

سائل: ظاہری اور باطنی فسادی دشمن سے مراد؟

جواب: انسانی یا جناتی دشمن۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ