سوال (6205)
اس خواب کی تعبیر بتا دیں۔ ایک عورت ہے اس نے یہ خواب دیکھا ہے۔
کہ ایک سیلاب ہے اس میں سامان بہ رہا ہے، اور اس سیلاب کے پانی میں ایک بچہ بھی بہتا ہوا آ رہا ہے وہ عورت اس بچے کو اٹھا لیتی ہے وہ سمجھتی ہے کہ یہ مردہ ہے جبکہ وہ زندہ ہوتا ہے، اس کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے، اس سے ہٹ کر اطلاع کی غرض، اس عورت کی ایک بیٹی ہے اس کی کئی اولاد نہیں کافی عرصہ ہے، اور اس خواب کے ساتھ ساتھ اس کی بیٹی کو خواب میں اس طرح کی بشارت ہوئی ہے۔
جواب
اولاد کا حاصل ہونا یہ اللہ تعالیٰ کا رزق اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ہے، غالباً جس عورت نے دیکھا ہے، وہ اس بچی کی ماں ہے، جس کے ہاں اولاد نہیں ہے، ممکن ہے کہ اس کی دعائیں اور خیالات اس کی طرف ہونگے، اس نے خواب دیکھ لیا ہے، انسان گاہے بگاہے اپنے خیالات اور تصورات دیکھتا ہے، باقی یہ اچھا خواب ہے، اس بیٹی کے لیے یہ ماں دعائیں کریں، ان شاءاللہ اللہ تعالیٰ کی رحمت وسیع ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




