سوال (6190)

ایک خواب کی تعبیر پوچھنی تھی ایک عورت نے خواب دیکھا ہے کہ اس کی نندوں کی شادی ہے تو وہ شادی کے اندر جب بارات لے کر گئے تو کچھ عورتوں نہ کہا ان میں سے اس کو کہ ہمارے کپڑے اس درزن کے پاس ہیں فلاں جگہ پر تو وہاں سے لے آئیں تو وہ جب وہاں سے کپڑے لینے گئے تو وہاں پر اس نے دیکھا کہ تین بھینسیں اور ایک کٹا وہاں پر موجود ہیں اور ان میں سے دو نے اسے مارنا شروع کر دیا اور دو جو ہیں وہ انہیں منع کر رہی ہیں کہ ناماریں جس طرح عام بول کر بندہ یہ کہتا ہے اس طرح ان دو کے اندر احساس تھا کہ نہ مارے ان کو اور دو نے مارنا شروع کر دیا اس کو ٹکریں وغیرہ ماری تو اس خواب کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے؟

جواب

بیماریاں لاحق ہوں گی۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ