سوال (2324)
ایک خاتون نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک شخص آکر اس کو کہتے ہیں کہ آپ اپنے بیٹے کی طرف سے ایک مرغا ذبح کرکے اس کے گوشت کو تھوڑا تھوڑا کرکے تقسیم کردیں۔
جواب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی کا خواب شرعی دلیل نہیں، اس طرح خواب میں کسی کو کسی نیک کام کے کرنے کا حکم دیا جائے تو وہ کام کرنا ضروری نہیں، اب رہی بات صدقہ کرنے کی تو یہ تو بغیر خواب کے بھی کرتے رہنا چاہیے، اس خواب کا تعلق اضغاث احلام سے ہو سکتا ہے۔
اللہ اعلم۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ