سوال (6198)

ایک خواب کی تعبیر پوچھنی تھی میرے ایک مقتدی نے خواب میں دیکھا ہے کہ اللہ تعالی نے مجھے بیٹا عطا کیا ہے اس کی تعبیر بتا دیں؟

جواب

معبرین کا کہنا ہے کہ اگر خاتون حاملہ ہو اور اس کا خاوند خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاں بیٹا ہوا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے ہاں بیٹی ہوگی۔ اور اگر وہ خاوند خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاں بیٹی ہوئی ہے تو اس کے ہاں بیٹا ہوگا۔ راقم الحروف (امان اللہ عاصم) عرض کرتا ہے کہ اس بات کی تائید مجھے میری بیٹی کی پیدائش پر ہوئی کہ میں نے اپنی بیٹی کی پیدائش سے تقریبا 2 ماہ قبل خواب میں دیکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹا عطا فرمایا ہے، جبکہ حقیقت میں (خواب کے تقریبا دو ماہ بعد) اللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹی عطا فرمائی تھی۔
الحمدللہ علی ذلک۔

فضیلۃ العالم امان اللہ عاصم حفظہ اللہ

آزمائش، قال تعالى: و أولادكم فتنة.

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ