سوال (4374)
اس خواب کی تعبیر مطلوب ہے کہ ایک خاتون نے خواب دیکھا ہے کہ وہ اپنے بھائی کی بارات کے ساتھ جانے کی تیاری کر رہی ہے، کپڑے تبدیل کرنے ہیں، لیکن بستہ یا الماری کی چابی نہیں مل رہی ہے، جس میں کپڑے رکھے ہیں، اسی دوران پتا چلتا ہے کہ بارات روانہ ہو گئی ہے اور بارات جہاز پر جاتی ہے، خاتون بارات والے جہاز کو اڑتے ہوئے دیکھتی ہے اور ایک دم سے مایوس ہو جاتی ہے کہ بارات تو مجھے چھوڑ کر چلی گئی ، پھر گھر جاتی ہے تا کہ جو گھر میں باقی لوگ موجود ہیں، شائد ان میں سے کسی نے جانا ہو تو ساتھ چلی جائے، گھر جا کر امی سے پوچھتی ہے کہ بارات کے ساتھ نہیں جانا تو امی کہتی بھلا مائیں بھی بارات کے ساتھ جاتی ہیں۔
نوٹ: خواب دیکھنے والی خاتون شادی شدہ ہے، ایک بہن اور تین بھائی ہیں، دو بھائی بھی شادی شدہ ہیں، تیسرے سب سے چھوٹے کی منگنی ہو چکی ہے اور غالب خیال ہے کہ خواب میں تیسرے چھوٹے بھائی کی بارات جاتے ہوئے دیکھی ہے۔
جواب
جو لوگ سست اور وقت کے پابند نہیں ہوتے انہیں کبھی اس طرح کے خواب آجاتے ہیں کہ کسی اہم معاملہ میں پہنچنے سے رہ گئے یا دیر ہوگئی، یا جن لوگوں کا وقت کی پابندی سے روٹین کا تعلق ہو اور وقت پر پہنچنا یا کام کرنا ذیادہ تر ذہن پر سوار رہتا ہو، انہیں بھی ایسے خواب آجاتے ہیں، نیز شیطان بھی خواب میں پریشان کرتا ہے، لہذا یہ تعبیر والا خواب نہیں بلکہ شیطانی ہے یا معاملات کی عکاسی کرتا ہوا خواب ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ