سوال (3704)
ایک شخص خواب میں دیکھتا ہے کہ اس کی والدہ اور اس کی بہن اس کے اس کے دوست کے بارے میں سمجھا رہی ہوتی ہیں کہ آپ سے دوستی زیادہ مت بناؤ یہ بگڑا ہوا ہے آپ بھی بگڑ جاؤ گے، جبکہ میں اس دوست سے روز ملتا ہوں، وہ جم میرے ساتھ کرتا ہے اور باقی دوستوں کی بنسبت نمازوں کی پابندی بھی کرتا ہے اور ابھی اس کو میں نے پانی کا کام بھی اسٹاٹ کروایا ہے۔ برائے کرم اس خواب کی تعبیر قرآن وحدیث کی روشنی میں بتائیں۔
جواب
اضغاثِ احلام میں سے ہے، اس کی تعبیر نہیں۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ