سوال (3074)
علماء کرام ایک دوست کو خواب آئی ہے کہ ایک بوڑھی عورت اس کے دوست پر حملہ کرنے لگتی ہے، رات کو سوئے ہوئے ہیں، جیسے ہی وہ اس کو مارنے لگتی ہے تو کچھ شور ہوتا ہے، جس کی وجہ سے وہ ساتھ سویا ہوا ہے، دوست جس کو خواب آئی ہے، وہ جاگ جاتا ہے، جلدی سے اٹھ کے اپنے دوست کو بچا لیتا ہے، وہ بوڑھی عورت فائر وغیرہ کرتی ہے، لیکن وہ کسی کا کوئی نقصان نہیں ہوتا پھر وہ بھاگ جاتی ہے؟ تو اس خواب کی تعبیر بیان فرما دیں.
جواب
حقیقت حال اللہ تعالیٰ جانتا ہے، باقی بوڑھی عورت دنیا کی علامت ہو سکتی ہے، ممکن ہے کہ یہ دنیا پرست بن گیا ہو، اس کے دوست نے اس کو بچا لیا ہے، یا اس کو سمجھاتا رہتا ہو، یا ہدایت کرتا رہتا ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ