سوال (3097)

خواب کی تعبیر درکار ہے، ایک شخص دیکھتا ہے کہ بس چل رہی ہے اور اس میں ایک آدمی لٹکا ہوا ہے، اس طرح کہ اس کا سر زمین پر گھسٹ رہا ہے اور آدھا زمین پر رگڑنے کی وجہ سے ختم ہوگیا ہے، یعنی آدھا سر باقی بچا دیکھنے والا سمجھتا ہے، شائید مرا ہوا ہے اور کنڈیکٹر اور ڈرائیور بے خبر ہیں، لیکن بس رکتی ہے اور کنڈیکٹر اترتا ہے اور جھنجھوڑ کر کہتا ہے چھک لیا مزا تو نے اور اسے ہٹانے اور بچانے کی بجائے اسے طعنے دے رہے ہیں۔

جواب

خواب میں بس کا سفر کسی مشترکہ کام یا پھر خاندان کی علامت ہے، دوران سفر ایک شخص کا اپنے آپ کو نقصان دینا اس بات کی دلیل ہے کہ آپ کے ساتھ کام کرنے والوں یا خاندان میں سے کوئی اپنی ضد یا ھوس کی وجہ سے اپنا نقصان کررہا ہے اور آپ کو اس کی فکر ہے، لیکن اس کمپنی یا ادارے یا خاندان کے بڑوں کو اسکی پرواہ نہیں ہے، دوسری صورت یہ ہے کہ یہ شیطانی خواب بھی فقط پریشان کرنے کے لیے ہو سکتا ہے۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ