سوال (5262)
ہم پہلے اپنے ذاتی گھر میں رہتے تھے جو کہ تھوڑا خستہ ہوگیا تھا وہاں گرمی کی وجہ سے رہنا مشکل تھا تو ہم نے گھر تبدیل کرلیا جس کو ایک ماہ سے اوپر ہوگیا تبدیل کیے اب میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں چاچو کے بیٹے کے پاس جاتا ہوں، جو کہ ادھر ہی رہتے ہیں اور میرا بڑا بھائی پہلے سے ادھر موجود ہوتا ہے پھر میں کہتا ہوں اپنا گھر اور کمرے وغیرہ دیکھ لیتا ہوں تو اکیلا میں جاتا ہوں اپنے پہلے کمرے جو گھر داخل ہوتے ہی پہلا کمرہ ہے میں چھت کی طرف دیکھتا ہوں تو مجھ پر اینٹیں گِرنا شروع ہوجاتی ہیں، ایسے لگتا جیسے کوئی اینٹوں کا وار کر رہا ہو۔ براہِ کرم اس کی تعبیر فرما دیں؟
جواب
گھر کے بڑوں میں اختلاف و انتشار کی طرف اشارہ ہے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ