سوال (6282)
ایک خواب کی تعبیر پوچھنی تھی میری بیوی نے خواب دیکھا ایک چٹیل میدان میں ہیں ہم اور ہمارے بچے اور گورنمنٹ کی طرف سے اعلان کیا جاتا ہے کہ سیلاب آ رہا ہے اپ اپنا سامان لے کر اور بچوں کو لے کر یہاں سے نکل جائیں میں میری بیوی اور ہمارے بچے ہم وہ اس جگہ سے نکل جاتے ہیں کیونکہ اچانک وہاں پہ پانی ا جاتا ہے لیکن ہماری بڑی بیٹی جو ہے وہ پانی کی دوسری سائیڈ پہ رہ جاتی ہے اور میری بیوی بہت زیادہ پریشان ہے اس خواب میں اس کی تعبیر بتا دیں؟
جواب
دنیا دار الامتحان ہے۔ یہاں انسان ہمہ وقت کسی نہ کسی امتحان سے گزر رہا ہے۔ پس زندگی کو امتحان سمجھ کر گزاریں۔ جس دور سے ہم گزر رہے ہیں، یہ بالعموم ابتلا و آزمائش کا دور ہے۔ آیندہ ادوار میں یہ صورتحال مزید سنگین ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس لیے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ




