سوال (6130)
خواب کی تعبیر بتا دیں، ایک بہن کو خواب آیا ہے کہ اس کے پرانے گھر کے ہمسایے گھر میں اسکی فوت شدہ دادی بیٹھی رو رہی ہیں اور اپنی بہو کو کہہ رہی ہیں کہ انکی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا اور بڑی بہو نے آپ کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے اور جھولی اٹھا کہ ان کو بدعائیں دے رہی ہیں جس بہن کو خواب آیا وہ کہتی ہم نے دادی امی کو منع کیا مگر وہ روتی ہیں اور بددعائیں دیتی ہیں اپنی اولاد کو کہ انہوں نے مذکورہ فیملی کو گھر سے ناحق نکالا ہے، برائے مہربانی تعبیر بتا دیں؟ جزاکم اللہ خیرا کثیرا
جواب
حقیقت اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے، کیا اس فیملی میں واقعتاً ایسا ہوا ہے کہ جس گھر میں دادی رو رہی ہے، اس کو گھر سے نکالا گیا ہے، اور ناحق نکالا گیا ہے، اگر ایسا ہی ہے تو سخت تنبیہ ہے، اپنے عمل کی اصلاح کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: نہیں ایسا نہیں ہے مکان تو باہمی رضا مندی سے فروخت ہوا جبکہ دادی کے دونوں بیٹوں سے اختلافات رہے اور ہیں بھی، اور مذکورہ فیملی کو نکالا بھی نہیں گیا جب مکان فروخت ہوا تو وقت مقرر پہ دوسری پارٹی کو قبضہ دینا تھا تو انکو ٹائم دیا گیا اور وہ وھاں سے رخصت ہوئے۔
جواب: ممکن ہے کہ اس کے دل میں خلش ہو، دادی کی رضامندی ان کی زندگی میں نہ ہو، بس اب تو ان کی لیے دعا اور صدقہ و خیرات ہے، ممکن ہے کہ کچھ لوگوں نے دل میں بات رکھی ہو، وہ بات دادی کو نہ بتائی ہو، جس چیز کے لیے اصلاح ممکن ہے، وہ کرلی جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



