سوال (6407)
خواب کی تعبیر معلوم کرنا تھی۔ میں دیکھتا ہوں کہ اوپر کی داہنی طرف نایاب(کچلی والا دانت) کو نچے کے دانت کے ساتھ ہلاتا ہوں تو تھوڑا درد محسوس ہوتا ہے۔ لیکن بعد میں وہ مکمل جدا ہو جاتا ہے۔ بالکل سفید ہے اوپر سے تھوڑا باریک ہے اور نیچے سے باریک اور گولائی میں ہے میں اسے داہنے ہاتھ میں لیے دیکھ رہا ہوں۔
جواب
اوپر والے دانت آپ کے مرد رشتے دار ہیں۔ نیچے والے دانت آپ کی خواتین رشتے دار ہیں۔ کچلی کا دانت آپ کا یا گھر کا معاشی کفیل ہے۔ اس کا اتر جانا اس کا رخصت ہونا ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ




