سوال (4057)

ایک استانی ہے، اس سے تمام شاگردہ پڑھ رہی ہیں، استانی دلہن بنی ہوئی ہے اور پھر کچھ دیر بعد وہ سارے عمرے پر جا رہے ہیں، اس کی تعبیر کیا ہو سکتی ہے، جی شیخ خواب کی تعبیر بتائیں۔

جواب

تعبیر یہ ہے کہ استانی کو مدرسہ سے خارج کیا جانا دلہن بن کر رخصتی سے تعبیر ہے، اب عنقریب یہ کسی اور جگہ پڑھائیں گی اور کچھ طالبات بھی عارضی طور پر کسی اور جگہ پڑھنے جائیں گی مگر پھر طالبات واپس اسی مدرسہ میں آجائیں گی، عمرہ پر جانے کی یہ تعبیر ہے۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ