سوال (1963)
مجھے خواب آیا تھا میں اپنے گھر کی چھت پر جاتی ہوں، موسم بہت پیارا ہوا ہوتا ہے، ہوا چل رہی ہے، روشنی بہت ہے، میں اوپر دیکھتی ہوں، چاند بالکل نزدیک ہوتا ہے، اس سے روشنی نکل کر میری آنکھوں میں پڑتی ہے، میں آنکھیں بند کر لیتی ہوں، چاند پر دو نام لکھے نظر آتے ہیں، شاید حسن اور حسین تھے، ہوا کی وجہ سے میرا دوپٹہ اڑتا ہے تو اس سے دھاگے نکلتے ہیں، میں دھاگوں کو الگ الگ کر کے ہوا میں چھوڑتی ہوں، وہ اڑنے والے دھاگے تین پرندوں کی شکل میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور آسمان سے مغرب سے جنوب کی طرف غائب ہو جاتے ہیں، پھر میں چھت سے نیچے آتی ہوں تو ایک بڑے برتن میں کھیر پڑی ہوتی ہے وہ کھاتی ہوں اور وہ پرندے بڑے بڑے مور جیسے ہوتے ہیں.
جواب
یہ خواب ہی شادی شدگان کا ہے، کچھ اچھی خبریں ہیں اور کچھ اچھی نہیں ہیں بہتر ہے وہ استغفار کو لازم کریں، بظاہر یوں لگتا ہے کہ دو شادیاں ہوں گی، تین بچے وفات پائیں گے،
اس کے بعد پھر تین ہوں گے، مزید اللّٰہ بہتر جانتا ہے، یہ بھی ممکن ہے وہ تین بچے وفات پائے بغیر اس کے پاس نہ رہیں۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ