سوال (5029)
خواب میں دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر گوشت کھانے کی کیا تعبیر ہوگی (چھوٹا بڑا دونوں گوشت) یاد رہے کہ خواب دیکھنے والا ان دنوں بے روزگار ہے اور مالی پریشانی کا شکار ہے، بلکہ مقروض بھی ہے؟
جواب
ممکن ہے کہ حالات کی تبدیلی ذہن پر سوار ہوں یا غیبت و چغلی وغیرہ میں ملوث ہوں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
گوشت پکا ہوا ہو یا ذائقہ والا ہو تو فراوانی رزق مراد ہو سکتا ہے اور اگر گوشت کچا یا بدذائقہ تھا تو حالات میں مزید خرابی ہو سکتی ہے اور دوستوں کے ساتھ ہر دو کیفیت میں دوست ساتھ ہوں گے واللہ اعلم یہ تعبیر ابن سیرین کی ہے مجھے خوابوں کی تعبیر بیان کرنا نہیں آتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ