سوال (6274)

کلاس میں ایک عیسائی بچہ ہے، اس کی دوستی مسلمان کسی ساتھی سے ہوئی ہے، جب سے ان کی دوستی ان سے ہوئی ہے، اس وقت سے عیسیٰ علیہ السلام ان کو خواب میں نظر آتے ہیں، پھر کہتا ہے کہ سیدنا عیسی علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دیکھائی دیے ہیں، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ واضح نہیں ہے، عیسی علیہ السلام نے کہا ہے کہ کسی درخت کا پھل مجھے کاٹ کر دو، میں نے کاٹ کر دیا تھا تو وہ پھل راکھ بن گیا ہے، اس حوالے سے کیا رہنمائی مل سکتی ہے؟

جواب

میں اپنے محدود مطالعہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ خواب اس بچے کے لیے نصیحت ہے، کہ نبی ﷺکی رسالت برحق ہے، جیسا کہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی رسالت برحق تھی، لیکن اب دین اسلام کے علاؤہ نقصان دہ ہے، خواہ عیسائیت ہی کیوں نہ ہو، وہ معاملہ منسوخ ہوگیا ہے، اس حوالے سے محتاط رہنا چاہیے، اس کی اس طرح متاثر نہ کرے کہ آخرت خراب ہو جائے، کوئی بھی عمل شریعت محمدیہ میں نہ ہو، اس کا انجام تباہی و بربادی ہے، جس طرح اس نے عیسی علیہ السلام کے سامنے چیز پیش کی تھی، وہ خواب ہوگئی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ