سوال (2929)

خواب میں برسوں قبل فوت ہونے والے کو اس بات پر ناراض دیکھنا ہے کہ تم میرے پاس نہیں آتے ہو، حال احوال نہیں کرتے ہو، اور پھر یہ تسلی دینا کہ ہاں اب آئیں گے، ملیں گے تو پھر وہ راضی ہو جاتا ہے۔ کیا تعبیر ہو سکتی ہے؟

جواب

اس سے جڑے رشتوں سے تعلق جوڑنے کا اشارہ ہے اور اس کے لیے دعاؤں میں یاد رکھنے کی تعبیر ہے۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

فوت شدہ شخص کی اولاد سے صلہ رحمی میں مداہنت کی طرف اشارہ ہے، متوفی شخص کی اولاد کے ساتھ خواب دیکھنے والے شخص کو صلہ رحمی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

فضیلۃ العالم عطوف الرحمٰن حفظہ اللہ