سوال (4997)
ایک خاتون کا سوال ہے وہ کہتی ہیں، جب انکے بھائی کو فوت ہوئے کچھ دن ہی گزرے تھے کہ انہیں خواب میں اپنے بڑے بھائی کو پھول توڑتے دیکھا پھر وہ پھول کندھے پر اٹھا کر لے آئے اور بولے کہ جلدی جلدی لگا دو ورنہ یہ سوکھ جائیں گے اور اتنے میں ان کی آنکھ کھل گئی، اس خواب کی تعبیر بتا دیں؟
جواب
حقیقت تو اللہ رب العالمین ہی بہتر جانتا ہے۔ اس کا ایک مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ جو نیک کام آپ نے کیے ہیں، ان کو جاری رکھا جائے، ان پر عمل پیرا رہا جائے، تاکہ وہ صدقہ جاریہ بن کر چلتے رہیں۔ ان نیک کاموں کے بیج آپ نے بوئے ہیں، آپ انہیں پانی دیتے رہیں، دیکھ بھال کریں اور نگرانی کرتے رہیں۔ مطلب یہ ہے کہ ان کاموں کو برقرار رکھیں۔
دوسری تعبیر یہ ہو سکتی ہے کہ آپ کے جو نیک اعمال ہیں، جن کی آپ نے دعا کی ہے یا صدقات دیے ہیں، وہ ان شاء اللہ ان سے فیض یاب ہو رہے ہیں اور انہیں فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ