سوال (5932)
ایک خواب کی تعبیر درکار ہے، ایک بندہ جو موحد تھا اور تہجد کی اذان دیتا تھا 4 سال قبل فوت ہو گیا، دوسرے جماعتی ساتھی نے خواب میں اسکی اذان سنی اور خواب میں اسکی چار پائی قبرستان میں تھی خواب دیکھنے والے کی؟
جواب
خیالات کی وجہ سے ہے، تعبیر والا خواب نہیں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل: جس کو خواب آیا اس نے تو یاد بھی اس کو نہیں کیا ہے۔
جواب: زندگی میں کبھی اسکی اذان بھی نہیں سنی؟ یا اسکی اذان کا تذکرہ بھی نہیں سنا؟
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل: وہ روز سنتے تھے؟
جواب: اضغاث احلام میں ذہن سے محو ہوئی پرانی یادیں بھی شامل ہوتی ہیں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ