سوال (2778)

میں نے خواب میں دیکھا گجرے کی ٹوکری ملی ہے اور میرے ساتھ ایک لڑکی ہے، اس نے دو گجرے ہاتھ میں پہنے ہے، لیکن مجھے ٹوکری ملی اور میں نے کمرے میں رکھ کے باہر گئی ہو، اس کی تعبیر بتا دیں۔ گجرے میں پھول گلاب کا اور سفید پھول جس کو موتیے کا پھول کہتے وہ ہے۔

جواب

اگر عورت شادی شدہ ہے تو اسکے لیے اولاد کی بشارت ہے ان شاءاللہ یا اچھی خبر ملنے کی توقع ہے، اور اگر کنواری ہے تو منگنی، شادی اور خیر کی دلیل ہے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ