سوال (5114)

ایک عورت کو تین دن سے روز خواب آ رہا ہے کہ جو اس کے خاوند کا بھائی ہے (دیور) وہ اس کو ڈیلی گوشت لا کر دیتا ہے، تین دن کے بعد اس نے یہ خواب اپنے دیور کو بتایا کہ یہ معاملہ ہے تو اس کے بعد خواب نہیں آیا.
اس کی تعبیر بتا دیں؟

جواب

سب سے پہلے اس چیز کی وضاحت ہو کہ گوشت کچا ہے یا پکا، خواب دیکھنے والے کی دینی و دنیاوی حالت، اولاد یا دیگر معاملات بھی واضح ہو، اس خواب کو مکمل سمجھنے کے لیے پورا پس منظر جاننا ضروری ہے۔
گوشت کا خواب دیکھنا دینی اور دنیاوی حالت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اگر گوشت صاف اور پکّا ہو تو یہ اچھی علامت ہے، یعنی زندگی میں خوشحالی، برکت اور کامیابی آنے کی نشانی ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ خواب دیکھنے والے کے معاملات ٹھیک ہوں گے اور خیر و برکت نصیب ہوگی۔
اگر گوشت کچا یا خراب ہو تو یہ بری علامت ہے، جس کا مطلب ہے کہ مشکلات، پریشانیاں یا ناخوشگوار حالات آنے والے ہیں، خاص طور پر دیور کی طرف سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

خلاصہ: صاف اور پکّا گوشت اچھے حالات اور کامیابی کی علامت ہے۔
خراب یا کچا گوشت پریشانی اور مسائل کی نشانی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ