سوال (2807)

ایک بندے نے خواب میں دیکھا ہے کہ اس نے اپنے ہاتھ داڑھی میں داخل کیا ہے تو اس کی آدھی داڑھی نکل گئی اور وہ بال جو نکل گئے تھے بہت خوبصورت تھے؟ لیکن داڑھی بہت کم رہ گئی ہے۔

جواب

حقیقت حال اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے، باقی خواب میں انسان کی داڑھی کے بالوں کے گرنے سے یہ سمجھ میں آ رہا ہے کہ اس کی اخلاقی کمزوری ہے، جس میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، صاحب خواب اپنا جائزہ لیں اور رجوع الی اللہ کرے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ