سوال (2703)
ایک عورت نے خواب میں دیکھا کہ کمرے سے استری اڑ کر کھڑکی سے باہر جا رہی ہے، اس نے اپنے شوہر کو کہا کہ جنات ہیں، شوہر نے بولا کہ کچھ بھی نہیں ہے، آپ کا وہم ہے تو استری سے آواز آئی کے میں ہوں تیرا شوہر مان کیوں نہیں رہا ہے؟
جواب
یہ اضغاثِ احلام میں سے ہے، روزمرہ کے معمولات، خیالات یا سنی ہوئی کوئی بات اور دیکھا ہوا کوئی منظر مخلوط ہوکر خواب بن جاتا ہے، اس کی کوئی تعبیر نہیں ہوتی ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ