سوال (4365)
ایک شادی شدہ خاتون جس کے تین بچے ہیں، خواب میں اکثر دیکھتی ہے کہ ان کا ایک جوتا کبھی گم ہو جاتا ہے، کبھی ٹوٹ جاتا ہے، کبھی پھٹ جاتا ہے تو کبھی بہت پرانا ہو جاتا ہے، واضح رہے کہ یہ خواب ان کو مسلسل آتا رہتا ہے، اب ان کو دشواری ہونی لگی ہے، اہل علم اس کی تعبیر فرما دیں۔
جواب
چھوٹی موٹی گھریلو و ازدواجی پریشانیوں و کشیدگی کی طرف اشارہ ہے۔ واللہ اعلم، تحمل و بردباری اختیار کریں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سوال: ایک خاتون کا سوال ہے، جن کی عمر 70 سال کے قریب ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں خواب میں دیکھتی ہوں کہ میں کسی کے پاس مہمان جاتی ہوں، لیکن میرا جوتا نہیں ہوتا یا ایک جوتا ملتا ہے اور دوسرا نہیں ملتا ہے۔ اس خواب کی تعبیر بتائیں؟
جواب: حقیقت تو اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے، بظاہر یہی تعبیر بنتی ہے کہ خاتون تنہائی کا شکار ہیں، خاتون کے اقرباء اور ورثاء اس بات کا خیال رکھیں، ان کی دلجوئی کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ