سوال (5130)
محترم مشائخ کرام ایک خواب کی تعبیر درکار ہے، ایک سرکاری سکول ٹیچر کو خواب آیا ہے کہ جیسے اساتذہ کی میٹنگ ہے کسی مسئلہ پر تو اس میٹنگ کے بعد تمام اساتذہ کو 7 یا 8 کلو کچا گوشت دیا ہے، تمام کو سات سات یا آٹھ آٹھ کلو کچا گوشت، تو تمام اساتذہ اسی جگہ بیٹھ کر کچا ہی کھانا شروع کر دیتے ہیں اور تھوڑا تھوڑا کھاتے ہیں اور باقی ہڈیوں کی طرح پھینک دیتے ہیں اور جس کو خواب آیا ہے اس نے سب کو کہا کہ یار تم اتنا گوشت کیوں خراب کر رہے ہو ہم یہ سارا گوشت پکاتے ہیں اور خود بھی کھائیں گے اور دوسروں کو بھی کھلائیں گے لیکن اس کی بات کسی نے نہیں مانی پھر کہتا جس کو خواب آیا کہ پھر میں اپنے حصے کا گوشت گھر لے آتا ہوں
پھر آنکھ کھل جاتی ہے؟
جواب
صاحبِ خواب اور اساتذہ غیبت سے اجتناب کریں، نیز تدریسی ذمہ داری امانت کے ساتھ ادا کریں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ