سوال (5527)
معزز علماء کرام خواب کی تعبیر مطلوب ہے کہ ایک بہن نے خواب میں مختلف مناظر دیکھے ہیں، پہلا منظر بہت زیادہ پانی ہے جیسے بڑی نہر کا کنارہ ہو وہاں کپڑے دھو رہی ہیں تو اچانک پانی میں ان کے کپڑے بہہ جاتے ہیں لوگ کپڑے نکال کر واپس لا کے دیتے وہ پھر بہہ جاتے ہیں کئی بار ایسا ہوا، اسی وقت دوسرا منظر دیکھا گھر میں بہت سے مہمان جمع ہیں بہن بھائیوں کے سارے خاندان والے سسرال والے اور عزیز و اقارب سب جمع ہیں،
تیسرا منظر بہن قبرستان میں کھڑی ہیں اور دیکھتی ہیں کہ دو قبریں اکٹھی ہیں جن میں سے ایک قبر دو ماہ پہلے فوت ہونے والی ساس کی ہے اور دوسری چھوٹی قبر اپنے دس سال کے بیٹے کی ہے اور حسرت سے کہہ رہی ہیں کہ ہم سے پہلے تو یہ اپنی دادی کے پہلو میں جا کے سو گیا ہے جبکہ حقیقت میں وہ بیٹا زندہ موجود ہے؟
جواب
بالترتیب تعبیر یہ ہے کہ زوجین کے ما بین اختلافات اور لوگوں کا پھر سے صلح کروا دینا، رشتہ داروں کا گھر میں جمع ہونا خیر و قوت کی دلیل ہے، بیٹے کی موت سے مراد کسی دشمن پر غالب آجانا۔ غالباً وہ دشمن جو زوجین کے مابین اختلاف کروانا چاہتا ہو۔واللہ اعلم
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ