سوال (2924)

ایک بندے نے خواب میں دیکھا ہے کہ وہ خانہ کعبہ کا دروازہ بنا کر لگا رہے ہیں اور اس کی لکھائی بھی مٹ چکی ہے؟ تعبیر کیا ہوگی؟

جواب

کوئی مرد کسی ادھیڑ عمر عورت سے دوسری شادی کر رہا ہے یا کوئی عورت کسی ادھیڑ عمر مرد سے دوسری شادی کر رہی ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

حقیقت تو اللہ تعالیٰ جانتا ہے، بظاہر جو تعبیر بنتی ہے، وہ یہ ہے کہ جس نے یہ خواب دیکھا ہے، وہ ایک عرصے سے بیت اللہ کی زیارت کا خواب اپنے دل میں دبائے بیٹھا ہے، یا بیت اللہ کی زیارت کے لیے کوششیں کر رہا ہے، تاحال اس کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے، اب وہ کامیاب ہو جائے گا، اللہ تعالیٰ اس کو بیت اللہ کی زیارت نصیب فرمائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ