سوال (6271)
میں نے ایک خواب دیکھا کہ: میں سفر میں تھا، راستے میں ایک خطرناک کتا ملا لیکن میں نے اسے روکا اور وہ مجھے نقصان نہیں پہنچا۔ اس کے بعد میرے جسم پر ناپاکی (پخانہ) لگ گئی اور میں برہنہ بھی ہو گیا۔ میں مسجد میں جا کر پاک ہونا چاہتا تھا لیکن وہاں استاد اور طلبہ بیٹھے تھے، میں شرم کی وجہ سے مسجد میں داخل نہ ہوا۔
باہر دو لوگ ملے، ایک نے مذاق کیا اور دوسرے نے کہا کہ ایسی باتیں انسان کے ساتھ ہو جاتی ہیں۔
کیا اس خواب کی کوئی اسلامی تعبیر ہے؟ قرآن و صحیح احادیث کی روشنی میں رہنمائی فرما دیں۔
جواب
خواب دیکھنے والے کی تفصیل ذکر کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ محترم مسجد کے امام ہیں غیر شادی شدہ ہیں صبح فجر کی نماز کے بعد خواب آیا تھا۔
جواب: دو تعبیریں کی جا سکتی ہے۔
ایک تو یہ ہے کہ پس پردہ ایک سقم یا عیب ہے، جس کو وہ چھوڑنا چاہتے ہیں، لیکن وہ چھوڑ نہیں پا رہا ہے، اس کو ندامت بھی ہوتی ہے، خوف زدہ بھی رہتے ہیں۔
دوسرا یہ ہے کہ دل میں نہیں رکھتے، بول دیتے ہیں، دو ٹوک بولتے ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت غالب آتی ہے، یہ کیفیت بھی ہو سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
ابتلا و آزمائش کی علامت ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ




