سوال (3258)
ایک خاتون نے خواب میں دیکھا ہے کہ اس کے پیچھے اونٹ بھاگتے ہیں، وہ چھپتی پھرتی ہے، اس کو نقصان بھی نہیں پہنچاتے ہیں، اس کے بعد پیچھے دیکھتی ہے تو کچھ بھی نہیں ہوتا ہے، کچھ دن پہلے اس طرح ایک سیاہ اونٹ بھی دیکھا ہے۔ تعبیر کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔
جواب
(1) شاید خاتون اپنی صحت کے حوالے سے منفی خیالات اور نفسیاتی دباؤ کی شکار ہیں۔
(2) مزید تفصیلات سامنے آئیں تو درست پتہ چلے گا، ممکن ہے ان پر اثرات ہوں اور یہ بھی ممکن ہے کہ خاتون نے چلے وغیرہ کیے ہوں، اونٹوں کے پیچھے لگنے کی ایک تعبیر مرض یا پریشانیاں بھی ہوتی ہے۔
لیکن خواب کی صورتحال کے مطابق پہلی تعبیر درست معلوم ہوتی ہے۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ