سوال (3368)
میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں ابو کے ساتھ کھیت میں پانی لگا رہا ہوں اور جس نالی سے پانی لگاتے ہیں، زمین کو وہ کہیں اور ٹوٹ گئی ہے اور مجھ سے وہ پانی رک ہی نہیں رہا ہے، پھر اس کو ابو نے روکا ہے، اگر کوئی اس کی تعبیر بن پائے تو رہنمائی فرمائیں۔
جواب
شادی شدہ ہیں یا کنوارے ہیں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل: جی شادی شدہ ہوں۔
جواب: یہ بتائیں کہ آپ اور ابو کھیت میں کام بھی کرتے ہیں؟
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل: جی ہاں، ہم کھیت میں کام کرتے ہیں۔
جواب: یہ خواب اضغاثِ احلام میں سے ہے، اس کی کوئی تعبیر نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ