سوال (1601)

میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میرا اپنا ہی بندہ ہے ، اس نے میرے اوپر الزام لگایا ہے ، جس کی وجہ سے میں جیل میں ہوں ، مجھ سے کوئی رشتے دار یا دوست ملنے نہیں آ رہا ہے ، میں اکیلا پن محسوس کرتا ہوں ، جب جیل سے واپس آتا ہوں تب بھی مجھ سے کوئی ملنے نہیں آتا ہے ۔
مشائخ اس کی تعبیر فرمائیں۔

جواب

حقیقت تو اللہ رب العالمین ہی جانتا ہے ، شاید آپ کسی بات سے خوفزدہ ہیں ، اعتماد اور کانفڈنس کی کچھ کمی ہے ، شاید اس وجہ آپ کو ایسے خواب آ رہے ہیں ، اپنے معاملات کا جائزہ لیں ، اللہ تعالیٰ آسانی فرمائے گا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ