سوال (4326)
میں نے شوال کے پہلے جمعہ کو فجر کی نماز کے بعد خواب دیکھا کہ میں ایک بس میں سوار ہوئی اور سیٹ تلاش کر رہی تھی۔ ایک سیٹ پر ایک بزرگ نمودار ہوئے اور کچھ ہی سیکنڈ میں غائب ہو گئے۔ کسی نے کہا کہ یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کلمات زیادہ سے زیادہ پڑھو:
“رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا”
پھر میں نے یہ دعا پڑھنا شروع کر دی، اور اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔(ایک خاتون کا خواب)
جواب
خاتون کے مشفق بزرگ والد ہیں، انکے لئے کثرت سے یہ دعا پڑھا کریں اور انکی خدمت کیا کریں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ