سوال (4091)

ایک عالم کو اپنے عالم ساتھی کے بارے دو مرتبہ خواب آیا ہے کہ پہلی مرتبہ تقریباً 5 سال پہلے اور دوسری مرتبہ کل رات کو کہ پہلی مرتبہ میں یہ ہوا کہ عالم دین ساتھی کو شہید کیا گیا ہے اور وصیت کی کہ میرا جنازہ قاری صہیب میر محمدی حفظہ اللہ پڑھائیں تو دوسری مرتبہ میں بھی کسی سفر میں فطرتی موت آئی ہے اور خواب دیکھنے والا ساتھ ہے اور غسل بھی دیا ہے اب کیا متعلقہ ساتھی کو بتا دیا جائے کہ اپنی حفاظت کریں۔

جواب

جن کو خواب میں شھید دیکھا گیا تو یہ ان کے دیندار ہونے کی علامت ہے اور فوت ہو جانا انکی لمبی عمر یا سفر کرنے کی علامت ہے۔
لہذا اس خواب کا انکی سیکیورٹی سے تعلق نہیں ہے۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ