سوال (1530)

مفتی صاحب میرا نام عائشہ عبدالسلام ہے ۔فجر کے بعد آنکھ لگی تو خواب میں دیکھا کہ ہم کہیں پکنک منانے گئے ہوئے ہیں ۔تو کمروں میں سفید چھوٹے چھوٹے کتے ہیں اور بیڈ پر آ کر ساتھ لیٹ رہے ہیں اور لاڈ کر رہے ہیں ۔میرا چھوٹا بیٹا جو کہ 35 سال کا ہے وه گھبرا رہا ہے ۔کچھ دیر تک برداشت کرتا رہا پھر ان کتوں پر كمبل ڈال کر باہر نکلنے لگا کہ بیڈ کے نیچے سے ایک بہت بڑا وائٹ اور ہلکے براؤن چٹی والا کتا آ کر بیٹھ گیا ۔ہم کمرہ بند کر کے باہر آگئے ۔پھر دیکھا کہ بڑا بیٹا سامنے سے لنگراتا بوا آرہا ہے پوچھا تو کہنے لگے کہ کتے نے ٹانگ پر کاٹا ہے انجکشن لگوا کر آرہا ہوں ۔
مفتی صاحب کیا تعبیر ہے ۔

جواب

اس سے مراد آپ کے موبائل فون ہیں اور جو کچھ ان میں دیکھا جاتا ہے ، گھر کے موبائل فونوں پر نظر رکھیں اور دیکھیں کہ بچے بڑے ان میں کیا دیکھتے ہیں ،کتے کا کاٹنا موبائل فون میں کچھ غلط سلط دیکھنا ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ