سوال (6044)
میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ (ایک لڑکے کا رشتہ آیا تھا میرے لیے مگر ابھی منگنی وغیرہ نہیں ہوئی ہے) تو وہ لڑکا اور ان کی فیملی کے چند لوگ اور میں اور میری والدہ حرم کے سفر کے لیے نکل رہے ہیں باقیوں کا اتنا دکھائی نہیں دے رہا ہے لیکن میں نے اور اس لڑکے نے بہت عمدہ اور اچھا لباس پہنا ہوا ہے، ہم بالکل جانے کے لیے تیار کھڑے ہیں چھوٹی بہن آگئی ہے کہ میں بھی جانا ہے لیکن اسے کوئی بھی جانے سے منع نہیں کر رہا ہے ہم روانہ ہو چکے ہیں، اتنے میں آنکھ کھل گئی۔
جواب
بظاہر یہ خواب اس نئے رشتے کی برکات پر دلالت کررہا ہے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
 
					 
							




 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				