سوال (1896)
ایک طلاق یافتہ خاتون کا سوال ہے کہ خواب میں لباس دیکھنے کا ، کپڑے چینج کرنے کا یا نئے کپڑے پہننے کا کیا مطلب ہوتا ہے ، میں نے دیکھا ہے کہ میں نے شلوار چینج کی تو قمیص چینج کرنے لگی ہوں ، جب دیکھا تو قمیص شلوار کے ساتھ میچ کر رہی تھی تو سوچا بس قمیص یہی رہنے دوں ، یہ کپڑے اس طرح میں اکثر پہنتی ہوں جو خواب میں دیکھے ہیں تو الگ الگ لیکن میچ کرتے ہیں ؟
جواب
شلوار بدلی یعنی شوہر بدلا ہے ، شلوار قمیص سے مل رہی ہے یعنی آپ کے نئے شوہر کا مزاج آپ سے ملے گا اور نباہ ہوگا ۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ