سوال (6401)

میں خواب میں دیکھتی ہوں کہ سورج مغرب سے طلوع ہوا ہے، میں جائے نماز بچھا کر نماز پڑھنا شروع کر دیتی ہوں، اس طرف جس طرف سورج ہے۔

جواب

حقیقت تو اللہ تعالیٰ جانتا ہے، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس کو اس چیز کا احساس ہے کہ دنیا عارضی ہے، دنیا سے جانا ہے، قیامت کی علامت کا ادراک ہے، شاید اس وجہ سے خوف رہتا ہو، اس لیے اس کو وہ چیز دیکھائی گئی ہے، جو مبنی برحق ہے، ایک دن ایسا ہوگا، شاید انہوں نے کتاب یا لیکچر فکر آخرت کے بارے میں سنی یا پڑھی ہو، خواب کبھی مبنی بر خیالات ہوتا ہے، شاید یہ ایسا ہی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ