سوال (1947)

“بیٹے کا خواب میں فوت شدہ والد کو دیکھنا اور فوت شدہ والد کا بیٹے کو دعائیں دینا” اس کی تعبیر معلوم کرنا ہے؟

جواب

مرحوم باپ کا بیٹے کو دعائیں ۔ اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والا شخص اپنے والد مرحوم کے لیے اور اپنے لیے مزید دعائیں التجائیں کیا کرے ، اللہ رب العزت جہاں اس کے ابا جان مرحوم کو بلندی درجات عطاء فرمائیں گے ، وہاں خواب دیکھنے والے شخص کو وہ جس بھی مصیبت میں مبتلا ہے بآسانی نجات عطا فرمائیں گے.ان شاء اللہ
ھذا ما عندی واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث عطوف الرحمٰن حفظہ اللہ