سوال (3451)
رات خواب میں یہ خوبصورت منظر دیکھا کہ ہمارے جلیل القدر شیخ محقق العصر ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ ورعاہ و سلمہ من کل سوء و مکروہ علماۓ کرام کے درمیان تشریف فرما ہیں۔ شیخ مکرم کو ملنے کے لیے میں آگے بڑھا تو شیخ محترم نے بھی ناچیز کو دیکھ لیا اور راقم کو تپاک سے ملے۔ بعد ازاں شیخ محترم کے بیٹے بھی اس مجلس میں تھے، وہ ایک ٹیبل پر پانی کی کافی ساری بوتلیں رکھنے لگے۔ شیخ مکرم فرماتے لگے: پانی ہے تو پلا دیجیے، وہ کہنے لگے، آب زمزم ہے۔ شیخ محترم کو پیش کیا۔ شیخ مکرم نے وہ پانی بیٹھ کر پیا اور بقیہ مجھے دے دیا اور فرمانے لگے، آپ بھی پی لیجیے۔ چنانچہ راقم نے بھی وہ پانی پیا۔ اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔ اس کی تعبیر فرما دیں۔ شکریہ جزاکم اللہ خیرا
مولانا ریاض عاقب اثری حفظہ اللہ
جواب
الرؤيا الصالحة من المبشرات، لك بشارة و تشجيع علي عملك الصالح بنسبة العلم خاصة،
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




