سوال (2232)

اگر خواب میں کوئی میت کہے کہ گوشت لے کر کسی کو دے دیں تو کیا تعبیر ہوتی ہے۔

جواب

شاید کہ میت کے ذمہ کسی کا حق ہے، اسے ادا کردیا جائے، یا میت کی تقسیم وراثت کی طرف اشارہ ہے، یا اس کی طرف سے صدقہ کرنے کا اشارہ ہے، درج بالا دو امور کو دیکھ لیا جائے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ