سوال (2881)
ایک خواب کی تعبیر درکار ہے، بندہ پھل دار درخت کے نیچے چار پائی پے لیٹا ہوا ہے اور ایک جانا پہچانا شخص آتا ہے اور اس کی ایک شاخ کو پکڑ کر ہلکا سا ہلاتا ہے تو اس درخت سے بہت زیادہ پھل نیچے گرتا ہے اور وہ اتنا گرتا ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لیتا پھر وہ شخص جو لیٹا ہوا ہے وہ اٹھ کر سائڈ پر ہو جاتا ہے، اس کے بعد جاگ آ جاتی ہے۔
جواب
عمومی طور پر یہ خواب وافر رزق کی علامت ہے۔ ان شاءاللہ
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ