سوال (4084)
ایک ماں جی کو خواب کی تعبیر معلوم کرنا ہے، عمر تقریباً چالیس سال سے زیادہ ہے، خواب میں دیکھتی ہے کہ چار چار فٹ کے پودے ہیں محسوس ہوتا ہے کہ بھنڈیوں کے ہیں، میرے اپنے لگتے ہیں اور ان پر آم لگے ہوئے ہیں، کچھ پکے ہوئے ہیں اور کچھ کچے ہیں، دو آموں کو ہاتھ لگانے پر محسوس ہوا کہ بالکل پکے ہوئے ہیں۔
جواب
عنقریب اچھی خبر ملنے کی توقع ہے، نیز رزق حلال ملنے کی توقع کہ جس سے مزید خیر و برکت ملے۔ ان شاءاللہ۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ