سوال (5079)
کچھ دن پہلے ایک خواب دیکھا، جس میں میں نے حرم مکہ دیکھا، اور کیا دیکھتا ہوں کہ ایک بہت قد آور کوئی ہے جس کا چہرہ یا اوپر کا جسم تک کو میں نا دیکھ سکا اور اس کا قدم اور ٹانگ ہی اس قدر بڑی تھی، کیا دیکھتا ہوں کہ وہ اپنا قدم حرم مکہ عین خانہ کعبہ والی جگہ پر رکھ کر گزر رہا ہے میں پریشان ہو جاتا ہوں کہ یہ کیسے ممکن ہے، فوراً سے دل میں خیال آتا ہے کہ یہی دجال ہے، جب وہ قدم رکھ کر گزر جاتا ہے تو پھر دیکھتا ہوں کہ حرم مکہ عین خانہ کعبہ والی جگہ اور حرم کا صحن بلکل محفوظ ہے اور اس سے باہر ابادی پر اس کا قدم گزرا تھا، اس سے زیادہ مجھے آگے کچھ یاد نہیں، میں انتہائی تجسس اور پریشانی میں مبتلا ہوں اس خواب کے بارے میں، برائے مہربانی اس بارے میں کچھ رہنمائی فرمائیں؟
جواب
کسی بڑی بد امنی اور فتنے سے اللہ نے آپکے علاقے کو بچا لیا ہے۔واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ