سوال (3281)

ایک نوجوان لڑکے نے خواب میں قیامت کا منظر دیکھا ہے اس خواب کی تعبیر مطلوب ہے، لڑکا حافظ بھی ہے اور نماز بھی پانچ وقت پڑھتا ہے۔

جواب

بسا اوقات رائی کے ارتکابِ معاصی کے ارادے سے متنبہ کرنا مراد ہوتا ہے اور اگر صاحبِ خواب صالح ہے تو یہ خواب زمین پر عدل کے وقوع کی علامت ہے۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں بڑے خوبصورت اور نرم بالوں والے اونٹ پر بیٹھا ہوا ہوں اور ہر طرف یہ سماں ہے کہ لوگ اپنے اپنے گھروں سے نکل کر میدان محشر کی طرف جارہے ہیں، گھر اور پلازے خالی ہوتے نظر آرہے ہیں۔
کچھ لوگ پیدل ہیں کچھ سواریوں پر اور میں اپنے اونٹ سے باتیں بھی کررہا ہوں، اور وہ بھی بڑے پیار سے مجھ سے باتیں کررہا ہے، لیکن مجھے وہ باتیں یاد نہیں کہ کیا تھیں۔ میں بہت جلد میدان محشر پہنچ جاتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ لوگ تو جمع ہیں لیکن وہ میدان چھوٹا نظر آتا ہے۔ ساتھ ساتھ میں یہ بھی سوچتا ہوں کہ یہ کیا معاملہ ہے کہ شروع دنیا سے لیکر اب تک تمام انسان اس میدان میں کیسے جمع ہو سکیں گے۔
خواب میں، میں بڑا پرسکون دکھائی دیتا ہوں اور کچھ سوئے ہوئے لوگوں کو کہتا بھی ہوں کہ اٹھ جاؤ! تمہیں معلوم نہیں کہ قیامت آگئی ہے۔
جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ کا قرآن مجید سے محبت کرنا، اللہ کے دین سے محبت کرنا اور سینکڑوں ہزاروں لوگوں کو پھر سے دین سے ماشاء اللہ آشنا کرنا، آراستہ کرنا تو ان شاء اللہ یہ آپ کے لیے باعثِ تکریم ہے، اللہ تعالیٰ آپ کے اخلاص میں مزید برکت عطا فرمائے اور میدانِ حشر میں آپ کو یہ رفعتیں مقام اور مرتبہ عطا فرمائے اور دنیا میں بھی اس کا بہتر بدل عطا فرمائے۔ میدانِ حشر میں کچھ لوگ سواریوں پر آئیں گے تو یقیناً اللہ نے چاہا ان شاء اللہ، ان شاء اللہ ایسے ہی ہوگا آپ کے ساتھ بھی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ